لاہور: (روزنامہ دنیا)پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان نے نیا ورلڈ ریکارڈ بنالیا، وہ ایک سال میں بین الاقوامی ٹی ٹونٹی کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹسمین بن گئے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ویسٹ انڈیز کیخلاف گزشتہ روز کھیلے گئے سیریز کے دوسرے ٹی 20میچ کی اننگز میں 43واں رنز لے کر محمد رضوان نے یہ سنگ میل عبور کیا۔ان سے قبل یہ ریکارڈ آئرلینڈ کے پال سٹرلنگ کے پاس تھا، انہوں نے 2019 میں 20 اننگز میں 748 رنز بناکر ریکارڈ اپنے نام کیا تھا۔
خیال رہے کہ ان فارم محمد رضوان نے 14 اننگز میں ہی ایک سال میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ بنا ڈالا۔محمد رضوان نے اس ریکارڈ پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ کھیلتے ہوئے کبھی ریکارڈ پرنظر نہیں ہوتی تاہم ایساکوئی بھی اعزاز حاصل کرکے خوشی کا بھرپور احساس ہوتاہے ۔