تازہ ترین
  • بریکنگ :- وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت اتحادیوں کااجلاس
  • بریکنگ :- فوری الیکشن کی تاریخ دینےکاعمران خان کامطالبہ مسترد،ذرائع
  • بریکنگ :- حکومت 2023 تک اپنی مدت پورےکرےگی،تمام جماعتوں کامتفقہ فیصلہ
  • بریکنگ :- تمام اتحادی جماعتوں نےوزیراعظم کےفیصلےکی توثیق کردی،ذرائع
  • بریکنگ :- اتحادیوں کاالیکشن سےقبل اصلاحات کاعمل جلدمکمل کرنےپرزور،ذرائع
  • بریکنگ :- وزیراعظم،اتحادیوں کامعیشت کی بحالی کیلئےفوری اقدامات کرنےکافیصلہ،ذرائع
  • بریکنگ :- اتحادیوں کی سیاسی بحران،معاشی استحکام کیلئےمکمل تعاون کی یقین دہانی
  • بریکنگ :- وزیراعظم نےروپےکی قدرمیں اضافےودیگرمعاشی امورپراعتمادمیں لیا
  • بریکنگ :- شرکانےعمران خان کی 4سالہ کارکردگی کی حقیقت عوام کےسامنےلانےپرزوردیا،ذرائع

نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز، تماشائیوں کو سٹیڈیم میں داخلے کی اجازت

Published On 30 August,2021 05:18 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے لیے 25 فیصد تماشائیوں کو سٹیڈیم میں داخلے کی اجازت مل گئی۔

این سی او سی نے پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ کرکٹ سیریز کے لیے 25 فیصد تماشائیوں کو اسٹیڈیمز میں داخلے کی اجازت دے دی ، پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں شیڈول تینوں ایک روزہ بین الاقوامی میچز کے لیے کُل 4500 تماشائیوں کو اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت ہوگی۔

قذافی سٹیڈیم لاہور میں شیڈول پانچ ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز کے لیے کُل 5500 تماشائیوں کو سٹیڈیم میں داخلے کی اجازت ہوگی، صرف کوویڈ 19 ویکسین کی خوراکیں مکمل کرنے والے تماشائیوں کو ہی سٹیڈیم میں داخلے کی اجازت ہوگی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان کا کہنا ہے کہ تماشائیوں کو کھیلوں کے کسی بھی ایونٹ کا حقیقی اثاثہ مانا جاتا ہے۔ خوشی ہے این سی او سی نے پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ سیریز کے آٹھ میچز کے لیے 25 فیصد تماشائیوں کو سٹیڈیم میں داخلے کی اجازت دی ہے۔

خیال رہے کہ سیریز میں شرکت کے لیے قومی اسکواڈ 8 ستمبر کو اسلام آباد پہنچے گا، اسلام آباد میں ایک روزہ قرنطینہ کے بعد قومی اسکواڈ 10 ستمبر کو ٹریننگ کا آغاز کردے گا۔ نیوزی لینڈ سیریز کے لیے قومی اسکواڈ میں شامل تمام ارکان کو فیملیز اپنے ہمراہ لانے کی اجازت ہوگی۔

سیریز میں شامل ون ڈے انٹرنیشنل میچز کا ٹاس دوپہر 2 بجے ہوگا، ون ڈے انٹرنیشنل میچ کی پہلی اننگز دوپہر 2:30 بجے سے شام 6 بجے تک جاری رہے گی، دوسری اننگز شام 6:30 بجے سے رات 10 بجے تک جاری رہے گی۔

سیریز میں شامل ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز کا ٹاس شام 6:30 بجے ہوگا، ٹی ٹونٹی میچ کی پہلی اننگز رات 7 سے رات 8:25 بجے تک جاری رہے گی، دوسری اننگز رات 8:45 بجے سے لے کر رات 10:10 بجے تک جاری رہے گی۔