تازہ ترین
  • بریکنگ :- پی ٹی آئی لانگ مارچ کےدوران توڑپھوڑ کاکیس
  • بریکنگ :- وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی 7 جولائی تک عبوری ضمانت منظور
  • بریکنگ :- محمودخان کو 5،5 ہزارروپےکےمچلکےجمع کرانےکاحکم
  • بریکنگ :- مقدمہ سیاسی طورپربنایاگیا، وکیل
  • بریکنگ :- آئندہ سماعت پرپولیس کوریکارڈسمیت پیش ہونےکاحکم

نیشنل ٹی 20کپ،ناردرن نے سدرن پنجاب کا 5وکٹوں سے بوریا بستر گول کردیا

Published On 29 September,2021 11:16 pm

لاہور:(ویب ڈیسک ) نیشنل ٹی 20کپ کے 10ویں میچ میں ناردرن نے سدرن پنجاب کا 5وکٹوں سے بوریا بستر گول کردیا۔

راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں قومی ٹی 20کپ کا ایونٹ اپنی پوری آب و تاب کے ساتھ جاری ہے جس کے 10ویں میچ میں شاداب الیون نے صہیب الیون کو شکست سے دوچار کردیا۔

سدرن پنجاب نے پہلے کھیلتے ہوئے 6وکٹوں کے نقصان پر 175رنز بنائے ،کپتان صہیب مقصود نے جارحانہ بلے بازی کرتے ہوئے75رنز کی اننگز کھیلی جبکہ دیگر بیٹسمینوں میں آغا سلمان 24 اور عامر یامین 23سکور بناکر نمایاں رہے،ناردرن کے محمد موسیٰ نے سب سے زیادہ 3وکٹیں اپنے نام کیں۔

176رنز کا ہدف فاتح ٹیم نے 5وکٹوں کے نقصان پر 19اعشاریہ 1اوورز میں 177سکور بنا کر حاصل کرلیا،محمد نواز56رنز ناٹ آؤٹ بنا کر سب سے کامیاب بیٹسمین رہے جبکہ دیگر میں حیدر علی نے 40،کپتان شاداب خان نے 30اور یاسر نواز نے 24سکور بنائے۔سدرن کی جانب سے حسان خان نے 2،عمر خان اور محمد الیاس نے 1،1کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔