لاہور:(ویب ڈیسک)نیشنل ٹی 20کپ کے 22ویں میچ میں بلوچستان کے کپتان امام الحق نے خیبر پختونخوا کے خلاف اپنی ٹیم کو فتح دلادی۔
قذافی سٹیڈیم لاہور میں قومی ٹی 20کپ کا دوسرا مرحلہ جاری ہے جس میں آج کھیلے گئے دوسرے میچ میں بلوچستان نے خیبر پختونخوا کی ٹیم کو 6وکٹوں سے شکست دیدی۔
خیبر پختونخوا نے پہلے کھیلتے ہوئے 6وکٹوں کے نقصان پر 155رنز بنائے،صاحبزادہ فرحان نے سب سے زیادہ 78رنز کی اننگز کھیلی جبکہ اسراراللہ 19 اور کپتان محمد رضوان 17رنز بنا کر نمایاں رہے،بلوچستان کے جنید خان نے سب سے زیادہ 3کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔
156رنز کا ہدف فاتح ٹیم نے 19اعشاریہ 4اوورز میں 4وکٹوں کے نقصان پر 158رنز بنا کرحاصل کرلیا،کپتان امام الحق نے سب سے زیادہ 64رنز بنائے جبکہ عبداللہ شفیق 28اور عمید آصف20سکور بنا کر نمایاں بیٹسمین رہے،خیبر پختونخوا کے عمران خان نے 2وکٹیں حاصل کیں۔