ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے انتقال کا سن کر بہت دکھ ہوا:وسیم اکرم

ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے انتقال کا سن کر بہت دکھ ہوا:وسیم اکرم

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے کہا کہ محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے انتقال کا سن کر بہت دکھ ہوا، مرحوم نے پاکستان کو ایٹمی قوت بنایا جس سے ملک کا دفاع مضبوط ہوا۔

سابق کپتان نے مزید لکھا کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان کرکٹ کے شوقین تھے ، اللہ انکی مغفرت کرے۔

واضح رہے کہ محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان آج صبح 85برس کی عمر میں انتقال کرگئے تھے جن کو اسلام آباد کے قبرستان ایچ 8میں سپردخاک کردیا گیا ہے۔