نیشنل ٹی 20کپ:کامران غلام کی شاندار سنچری،خیبر پختونخوا نے ناردرن کو زیر کرلیا

Published On 11 October,2021 11:17 pm

لاہور:(ویب ڈیسک)نیشنل ٹی 20کپ میں کامران غلام کی شاندار سنچری کی بدولت خیبر پختونخوا نے ناردرن کو 92رنز سے زیر کرلیا۔

قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے ٹی 20کپ کے 30ویں میچ میں خیبر پختونخوا نے پہلے کھیلتے ہوئے 4وکٹوں کے نقصان پر 207رنز بنائے ،نوجوانے بلے باز کامران غلام نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ناقابل شکست 110رنز کی اننگز کھیلی جبکہ کپتان افتخار احمد بھی 54رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

208رنز ہدف کے تعاقب میں ناردرن کی ٹٰیم خاطر خواہ کارکردگی کا مظاہرہ نہ کرسکی اورصرف 115رنز بناکر پویلین لوٹ گئی،روحیل نذیر نے سب سے زیادہ 34رنز بنائے جبکہ کپتان عمر امین 23 اور علی عمران 19سکور بنا کر نمایاں بیٹسمین رہے،عمران خان،آصف آفریدی اور خالد عثمان نے 2،2کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

64گیندوں کی مدد سے 6چوکوں اور 10چوکوں کی بدولت کامران غلام کو 110رنز کی اننگز کھیلنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
 

Advertisement