بیٹنگ کنسلٹنٹ میتھیو ہیڈن نے پاکستانی سکواڈ کو جوائن کرلیا،آج پہلا وارم اپ میچ

Published On 17 October,2021 09:33 pm

دبئی:(دنیانیوز)قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کنسلٹنٹ میتھیو ہیڈن نے ٹی 20ورلڈ کپ سکواڈ کو جوائن کرلیا ہے جبکہ پاکستان کا آج پہلا وارم اپ میچ ویسٹ انڈیز کے خلاف ہوگا۔

ٹی 20ورلڈ کپ کا میلہ عمان اور یو اے ای میں سج گیا ہے جس کے سلسلہ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کنسلٹنٹ میتھیو ہیڈن نے قومی سکواڈ کو جوائن کرتے ہوئے دبئی میں پہلے ٹریننگ سیشن میں شرکت کی۔

قومی سکواڈ نے ٹی 20 ورلڈکپ کی تیاریاں تیز کر دی ہیں ، مسلسل دوسرے روز ہوٹل کھلاڑی جم سیشن میں اِن ایکشن ہوئے جبکہ بابر الیون کا پہلا وارم میچ آج  دفاعی چیمپئن ویسٹ انڈیز سے ہو گا

آئی سی سی اکیڈمی میں کھلاڑیوں نے فلڈ لائٹس میں بیٹنگ اور باؤلنگ پریکٹس کی جبکہ نیٹ سیشن سے قبل کھلاڑیوں نے فیلڈنگ کی بھی مشقیں کیں۔

وارم اپ میچ پاکستانی وقت کے مطابق دن تین بجے شروع ہو گا جو کہ شیخ زید انٹرنیشنل سٹیڈیم دبئی میں کھیلا جائے گا۔

یاد رہے کہ اسی تاریخی میدان پر 24 اکتوبر کو روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔
 

Advertisement