لاہور: (ویب ڈیسک) ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے پہلے مرحلے کے دوران پانچویں میچ میں سکاٹ لینڈ نے پاپوانیو گینی کو 17 رنز سے شکست دیدی۔
سکاٹ لینڈ نے پہلے ٹاس جیت کر بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر165 رنز بنائے ، برینگٹن نے 70 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی، کراس 45 سکور بنا سکے۔ موریا نے 4 جبکہ سوپر نے 3 کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا۔
ہدف کے تعاقب میں پاپوانیو گینی کی ٹیم 148 رنز پر ہمت ہار بیٹھی، وانووا 47 رنز بنا کر نمایاں رہے، دیگر کوئی بھی کھلاڑی قابل ذکر کارکردگی نہ دکھا سکا۔ ڈیووے نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔