ٹی 20ورلڈ کپ:سری لنکا نے آئرلینڈ کو 70رنز سے شکست دیدی

ٹی 20ورلڈ کپ:سری لنکا نے آئرلینڈ کو 70رنز سے شکست دیدی

شیخ زاید کرکٹ سٹیڈیم ابو ظہبی میں میگا ایونٹ کا 8واں میچ سری لنکا اور آئرلینڈ کی ٹیموں کے مابین کھیلا گیا جس میں آئرلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا۔

سری لنکا نے بیٹنگ کرتے ہوئے ابتدائی 3وکٹیں جلد کھونے کے بعد شاندار کم بیک کرتے ہوئے مقررہ 20اوورز میں 7وکٹوں کے نقصان پر 171رنز بنائے،نیسانکا نے 61 رنز بنائے، ہاسارنگا ڈی سلوا 71 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے۔

172رنز کا ہدف آئرلینڈ کی ٹیم حاصل کرنے میں ناکام رہی  اور101رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

خیال رہے کہ سری لنکا اور آئرلینڈ کی ٹیموں نے ایک ،ایک میچ میں فتح اپنے نام کر رکھی ہے۔