کراچی:(دنیا نیوز)پاک بھارت زور کے جوڑ کے لئے سابق کپتان شاہد آفریدی نے پاکستانی ٹیم کے لئےنیک خواہشات کا اظہار کردیا ہے۔
پاکستان اور بھارت کے مابین دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں ٹی20ورلڈ کپ کا بڑا ٹاکرا ہونے جارہا ہے جس کے لئے دونوں ممالک کے شائقین کرکٹ سمیت پوری دنیا پرجوش دکھائی دیتی ہے۔
پاکستان اور بھارت کےسابق کھلاڑیوں نے اپنی اپنی ٹیم کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ میری دعائیں پاکستانی ٹیم کے ساتھ ہیں،امید ہے کہ اچھی اور نڈر کرکٹ دیکھنے کا ملے گی جبکہ پوری قوم جیت کے لئے دعا گو ہے۔
— Shahid Afridi (@SAfridiOfficial) October 24, 2021