جعلی خبریں
خلاصہ
- واشنگٹن: (ویب ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو فنڈز جاری کیے جانے کی خبروں کی تردید کر دی۔
امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے کہا آبنائے ہرمز سے گزرنے والےجہازوں سے کسی قسم کا ٹول ٹیکس، انشورنس فیس یا دیگر محصولات نہ تو طلب کی جا رہی ہیں اور نہ ہی وصول کی جا رہی ہیں، ایران کیساتھ معاملات بہت اچھے جا رہے ہیں، ہم جیت رہے ہیں، تہران بہت زیادہ رعایتیں دے رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ایران کو اس وقت خوراک کی فوری ضرورت ہے اور امریکا اس مقصد کیلئے زرعی مصنوعات کی خریداری کے انتظامات کرے گا۔
صدر ٹرمپ نے خبردار کیا کہ اس معاملے سے متعلق غلط معلومات یا گمراہ کن رپورٹس دونوں ممالک کے درمیان جاری مذاکرات کی معطلی کا باعث بن سکتی ہیں۔