دنیا
خلاصہ
- روم: (دنیا نیوز) اٹلی نے نیٹو چیف کے اس بیان کو مسترد کردیا ہے کہ اٹلی نے ایران جنگ کے دوران امریکی فوجی طیاروں کو اڈے استعمال کرنے کی اجازت دی تھی۔
اٹلی کے وزیر خارجہ نے نیٹو کے سربراہ مارک روٹے کے بیان کی تردید کر دی ہے، نیٹو چیف نے کہا تھا کہ روم نے ایران کے خلاف امریکہ اسرائیل جنگ کی حمایت میں 500 امریکی فوجی طیاروں کو ملک سے اڑان بھرنے کی اجازت دی تھی۔
نیٹو چیف کے اس دعوے کے ردعمل میں اطالوی وزیر خارجہ گوئیڈو کروسیٹو نے مارک روٹے کے بیان کو گمراہ کن قرار دیا اور کہا اٹلی نے تکنیکی اور لاجسٹک سرگرمیوں کی اجازت دی تھی۔