تازہ ترین
  • بریکنگ :- لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہبازکی زیرصدارت اجلاس
  • بریکنگ :- وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہبازپراعتمادکی قراردادمتفقہ طورپرمنظور
  • بریکنگ :- قراردادمیں حکومت کوآئینی ذمہ داریاں اداکرنےمیں رکاوٹیں ڈالنےکی مذمت
  • بریکنگ :- قراردادمیں گورنرکی تعیناتی کوروکنےکےغیرآئینی اقدامات کی بھی مذمت
  • بریکنگ :- قراردادمیں اسپیکرپنجاب اسمبلی پرویزالہٰی پرعدم اعتمادکااظہار
  • بریکنگ :- اسپیکرپرویزالہٰی کاعہدےپررہناغیرقانونی اورغیرآئینی ہے،قراردادکامتن
  • بریکنگ :- قراردادرکن پنجاب اسمبلی رانامشہودنےپیش کی
  • بریکنگ :- اجلاس میں پنجاب اسمبلی اجلاس کےحوالےسےحکمت عملی طے
  • بریکنگ :- مریم نوازسےمتعلق عمران خان کےبیان کی شدیدمذمت

پاکستان کی جیت،رمیز راجہ سمیت سابق و موجودہ کرکٹرز کی قومی ٹیم کو مبارکباد

Published On 24 October,2021 11:54 pm

لاہور:(دنیا نیوز)بھارت کے خلاف تاریخی فتح حاصل کرنے پر چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ سمیت سابق و موجودہ کرکٹرز نے قومی ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے پاکستانی ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پہلا اور شاندار سفر، ابھی سفر شروع ہوا ہے جبکہ پاکستانیوں کے لئے یہ قابل فخر لمحہ ہے۔

 شاداب خان

 قومی ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان نے بھارتی گانے موقع موقع کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ پاکستانی شائقین یہ ہے آپ کا موقع۔

شاہد آفریدی

سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے بھی ٹوئٹ کرتے ہوئےقومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دی۔

وسیم اکرم
سابق فاسٹ باؤلر وسیم اکرم نے بھی اپنے جوش کا اظہار کرتے ہوئے ٹوئٹر کا سہارا لیا اور کہا کہ بالآخر پاکستان نے ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف فتح حاصل کرلی،گرین شرٹس کی کتنی شاندار کارکردگی تھی۔

سعید اجمل

سابق جادوگر سپنر سعید اجمل نے بھی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ شاندار کارکردگی پر لڑکوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں،خاص طور پر رضوان،شاہین اور بابر اعظم مبارکباد کے مستحق ہیں۔

سرفراز احمد

موجودہ وکٹ کیپر بلے باز اور سابق کپتان سرفراز احمد نے بھی جیت پر اللہ کا شکر ادا کیا۔