ٹی 20ورلڈ کپ :سیمی فائنل میں پہنچنے کے امکانات روشن،پاکستان کی ٹاپ پوزیشن

ٹی 20ورلڈ کپ :سیمی فائنل میں پہنچنے کے امکانات روشن،پاکستان کی ٹاپ پوزیشن

ٹی 20ورلڈ کپ میں گرین شرٹس نے نیوزی لینڈ کو 5وکٹوں سے شکست دیکر مسلسل دوسری کامیابی اپنے نام کی اور اس طرح پوائنٹس ٹیبل پر 4پوائنٹ حاصل کرتے ہوئے افغانستان کی ٹیم کو پیچھے دھکیل دیا ہے۔

میگا ایونٹ کے گروپ 2 میں پاکستان نے 2میچ کھیل کر دونوں میں فتح حاصل کرتے ہوئے 4پوائنٹس حاصل کئے جبکہ دوسرے نمبر پر افغانستان کی ٹیم ہے جس نے 1میچ کھیل کر جیت کے ساتھ 2پوائنٹس حاصل کررکھے ہیں۔

نیوزی لینڈ ،بھارت اور سکاٹ نے اسی گروپ میں پاکستان اور افغانستان سے شکست کا مزہ چکھ رکھا ہے۔

دوسری جانب گروپ 1 میں انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم 2پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے جبکہ سری لنکا دوسرے،آسٹریلیا تیسرے،جنوبی افریقہ چوتھے،بنگلہ دیش پانچویں اور ویسٹ انڈیز کی ٹیم چھٹے نمبر پر موجود ہے۔