ٹی 20ورلڈ کپ:نمیبیا نے سکاٹ لینڈ کو 4وکٹوں سے زیر کرلیا

ٹی 20ورلڈ کپ:نمیبیا نے سکاٹ لینڈ کو 4وکٹوں سے زیر کرلیا

شیخ زاید کرکٹ سٹیڈیم ابوظہبی میں میگا ایونٹ کے گروپ 2کے میچ میں سکاٹ لینڈ نے نمیبیا کے خلاف ٹاس جیتا اور حریف ٹیم کو پہلے فیلڈنگ کرنے کا کہا۔

پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سکاٹ لیڈ کی ٹیم مقررہ اوورز میں 109 رنز بنا سکی، لیسک 44، گرویز 25، کراس 19 بنا سکے۔ دیگر کھلاڑی ڈبل فیگر میں داخل نہ ہو سکے۔ روبن ٹرمپلمین نے 3 شکار کیے۔

110رنز کا ہدف نمیبیا کی ٹیم نے 6وکٹوں کے نقصان پر 19ویں اوور میں حاصل کرلیا،جے جے سمتھ 26رنز بناکر ناقابل شکست رہے جبکہ کریگ ولیمز 23سکور بناکر نمایاں بیٹر رہے،سکاٹ لینڈ کی جانب سے مائیکل لیسک نے 2کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

قبل ازیں آج کھیلے گئے گروپ 1 کے میچ میں انگلینڈ کی ٹیم نے بنگلہ دیش کو 8وکٹوں کی شکست سے دوچار کیا۔