بھارت کیخلاف افغانستان کااہم میچ،طالبان بھی سٹیڈیم میں موجود

بھارت کیخلاف افغانستان کااہم میچ،طالبان بھی سٹیڈیم میں موجود

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ویڈیو پیغام جاری کیا گیا جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ امارت اسلامیہ کے ایک رکن اپنی ٹیم افغانستان کو سپورٹ کرنے کے لئے ابوظہبی کرکٹ سٹیڈیم میں موجود ہیں۔

افغان وفد کے ایک رکن کی جانب سے ویڈیو پیغام میں کہا گیا کہ بھارت کے خلاف میچ میں آج انشا اللہ فتح ہماری ٹیم کی ہی ہوگی۔

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے میں گروپ 2 کے میچ میں افغانستان نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم کے لئے یہ میچ جیتنا انتہائی اہم ہوچکا ہے کیونکہ اسے سیمی فائنل میں پہنچنے کے لئے اپنے بقیہ میچوں میں اچھے نیٹ ریٹ سے میچ جیتنے لازمی ہونگے پھر کہیں جاکر ان کا فائنل فور میں پہنچنے کا امکان ہے۔