ٹی 20ورلڈ کپ: پاک بھارت میچ نے مقبولیت کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے

ٹی 20ورلڈ کپ: پاک بھارت میچ نے مقبولیت کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے

متحدہ عرب امارات میں جاری میگا ایونٹ میں پاکستان نے روایتی حریف بھارت کو 10وکٹوں کی عبرتناک شکست دیکر تاریخ رقم کی تھی جبکہ 167 ملین افراد نے روایتی حریفوں کا مقابلہ دیکھا۔

واضح رہے کہ 24اکتوبر کو کھیلے گئے مقابلے میں پاکستان نے بھارت کو تاریخی شکست دیکر 29سال بعد میگا ایونٹ میں پہلی مرتبہ روایتی حریف کے خلاف کامیابی سمیٹی تھی۔

اس سے قبل 2016 میں انڈیا اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلا جانے والا ٹی 20 ورلڈ کپ سیمی فائنل میچ 136 ملین افراد نے دیکھا تھا۔