نئی دہلی:(دنیا نیوز)ٹی 20 ورلڈکپ میں ناقص کارکردگی کی وجہ سے ویرات کوہلی کی کپتانی کے بعد ٹیم سے بھی چھٹی ہوگئی ہے۔
بھارتی کرکٹ بورڈ(بی سی سی آئی) نے نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم سیریز کا اعلان کر دیا جس کے لئے روہت شرما کپتان کو ویرات کوہلی کی جگہ کپتان مقرر کیا گیا ہے۔
ہوم سیریز کے لئے کے ایل راہول نائب کپتان ہونگے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں رتوراج گائیکواڑ،شریاس آئیر، سوریا کمار یادیو، ریشبھ پنت (وکٹ کیپر)، ایشان کشن (وکٹ کیپر)، وینکٹیش آئیر، یوزویندر چاہل، آر ایشون، اکشر پٹیل، اویش خان، بھوونیشور کمار، دیپک چاہر، ہرشل پٹیل اور محمد سراج شامل ہیں۔
یاد رہے کہ نمیبیا کے خلاف ٹی 20ورلڈ کپ کے آخری میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے ویرات کوہلی کا کہنا تھا کہ بھارتی ٹیم کی 6، 7 سال کپتانی کی اور بہت اچھا وقت گذرا۔
انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کی کپتانی میرے لیے اعزاز کی بات ہے جبکہ بطورپلیئرٹی 20 کرکٹ کھیلتارہوں گا۔
واضح رہے کہ ویرات کوہلی ٹی 20 کی کپتانی چھوڑنے کا اعلان کر چکے تھے جبکہ روہت شرما انڈین کرکٹ ٹیم کے نئے کپتان ہوسکتے ہیں۔
یاد رہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم کو پاکستان اور نیوزی لینڈ کے ہاتھوں ورلڈ کپ میں شرمناک شکست کا سامنا کرنا پڑا جس کی وجہ سے وہ میگا ایونٹ کے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی نہ کرسکی تھی جبکہ پاکستان سے شکست کے بعد مسلمان کرکٹر محمد شامی کو نفرت انگیز مہم کا سامنا کرنا پڑا تو کوہلی نے اپنے ساتھی کھلاڑی کی حمایت کی جو کہ انتہا پسندوں کو بالکل بھی ہضم نہ ہوئی اور ویرات کے خلاف سوشل میڈیا پر مہم کا آغاز کردیا تھا۔
انتہا پسندوں کی جانب سے ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کی 10 ماہ کی بیٹی کے ریپ کی دھمکیاں بھی دی گئی تھیں۔