آئی سی یو میں دو روز گزارنے والے محمد رضوان نے طبیعت ناسازی کی وجہ بتادی

آئی سی یو میں دو روز گزارنے والے محمد رضوان نے طبیعت ناسازی کی وجہ بتادی

قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان محمد رضوان نے اپنی طبیعت ناسازی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہسپتال جاتے ہوئے اہل خانہ کو نہیں بتایا تھا، مجھے پتا چلا کہ میری سانس کی دونوں نالیاں بند ہو رہی تھیں۔

ٹی 20ورلڈ کپ میں اپنی شاندار کارکردگی کی وجہ سے شائقین کرکٹ کے دلوں میں گھر کرنے والے پاکستانی بلے باز محمد رضوان نے اپنی ہسپتال میں داخل رہنے کے حوالے سے کہا کہ ڈاکٹر نے بتایا کہ آپ کو آرام کی ضرورت ہے جبکہ میں آرام کے بعد اب پریکٹس شروع کروں گا۔

محمد رضوان نے مزید کہا کہ کرکٹ ماہرین مان گئے کہ پاور پلے میں پاکستانی کھلاڑیوں کی پرفارمنس شاندار ہے۔