پاکستانی کرکٹ ٹیم سے اظہار محبت،بنگلہ دیشی شائقین سڑکوں پر نکل آئے

پاکستانی کرکٹ ٹیم سے اظہار محبت،بنگلہ دیشی شائقین سڑکوں پر نکل آئے

ہوا کچھ یوں کہ تیسرے اور آخری ٹی 20میچ میں پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد میزبان بنگلہ دیش کو 5وکٹوں سے شکست دیکر وائٹ واش کیا،اس سیریز کی سب سے خاص بات یہ رہی کہ بنگلہ دیشی شائقین کرکٹ میں خوب دلچسپی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نا صرف اپنی بلکہ پاکستانی ٹیم کو بھی گراؤنڈ میں کافی سپورٹ کیا۔

بنگلہ دیشی شائقین کی اس محبت کا اقرار پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے بھی کیا گیا اور سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم گراؤنڈ سے ہوٹل کی طرف جارہی ہے اور سڑک پر ہر طرف بنگلہ دیشی عوام پاکستانی کرکٹرز سے اپنی محبت کے اظہار کے لئے سڑکوں پر موجود ہے۔

بنگلہ دیشی شائقین کرکٹ کی جانب سے پاکستانی کرکٹ ٹیم سے اس محبت کے اظہار کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔