پاکستان سے ٹیسٹ سیریز سے قبل بنگلا دیشی آل راؤنڈر محمود اللہ ریٹائر ہوگئے

پاکستان سے ٹیسٹ سیریز سے قبل بنگلا دیشی آل راؤنڈر محمود اللہ ریٹائر ہوگئے

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق بنگلا دیشی کرکٹ ٹیم کے 35سالہ آل راؤنڈرریٹائرمنٹ کے اعلان کے بعد پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز نہیں کھیلیں گے۔

واضح رہے کہ محمود اللہ نے 50 ٹیسٹ میچ کھیلےجن میں انہوں نے 2914 رنز بنائے جبکہ 43 وکٹیں بھی حاصل کیں۔

دوسری جانب سٹار آل راؤنڈر شکیب الحسن ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہوگئے جس کے بعد وہ پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ سے باہر ہوگئے ہیں جبکہ انجری پر قابو مشکوک ہونے کے بعد شکیب الحسن پاکستان کے خلاف دونوں ٹیسٹ میچز سے باہر ہو سکتے ہیں۔