تازہ ترین
  • بریکنگ :- ملک بھرمیں 24 گھنٹےکےدوران کوروناسےمزید 20 اموات
  • بریکنگ :- ملک بھرمیں کوروناسےجاں بحق افرادکی تعداد 29 ہزار 97ہوگئی
  • بریکنگ :- 24 گھنٹےکےدوران 58 ہزار 334 کوروناٹیسٹ کیےگئے
  • بریکنگ :- 24 گھنٹےمیں کوروناکےمزید 7586 کیس رپورٹ،این سی اوسی
  • بریکنگ :- ملک میں کورونامثبت کیسزکی شرح 13 فیصدرہی،این سی اوسی

سرکاری ٹی وی نے شعیب اختر کیخلاف ہرجانے کا دعویٰ واپس لے لیا

Published On 25 November,2021 09:59 pm

لاہور:(دنیا نیوز)سرکاری ٹی وی نے شعیب اختر سے صلح کی بنیاد پر ہرجانے کا دعویٰ واپس لے لیا ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر کی ڈاکٹر نعمان نیاز سے جھگڑے کے معاملے پر اہم پیش رفت سامنے آئی ہے اور پی ٹی وی نے اینکر سے صلح کی بنیاد پر اپنا ہرجانے کا دعویٰ بھی واپس لے لیا ہے۔

پاکستانی ٹیلی وژن کی جانب سے بیرسٹر احمد پنسوتا سول کورٹ میں پیش ہوئے جبکہ پی ٹی وی نے شو سے مستعفی ہونے پر شعیب اختر کے خلاف دعویٰ دائر کیا تھا۔

واضح رہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ کے دوران سرکاری ٹی وی کے ایک پروگرام کے دوران میزبان سے تلخ کلامی کے بعد مستعفی ہونے پر پی ٹی وی نے شعیب اختر کے خلاف 10 کروڑ روپے سے زائد کا دعویٰ دائر کیا تھا۔