سرگودھا انٹر کالجیٹ کرکٹ ٹورنامنٹ، خواتین کرکٹرز کے زوردار چوکے چھکے

سرگودھا انٹر کالجیٹ کرکٹ ٹورنامنٹ، خواتین کرکٹرز کے زوردار چوکے چھکے

سرگودھا بورڈ آف ایجوکیشن کے زیر اہتمام ہونے والے انٹر کالجیٹ ویمن کرکٹ چیمپین شپ ٹورنامنٹ کے فائنل میچ میں ریڈر کالج اور سپیریئر کالج کی ٹیموں کے درمیان دلچسپ مقابلہ ہوا۔ دونوں ٹیموں کی خواتین کرکٹرز نے خوبصورت باﺅلنگ، فیلڈنگ اور بیٹنگ کے جوہر دکھائے۔

شرکاء نے ہر گیند پر کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کےلئے خوب ہلہ گلہ کیا۔ زبردست مقابلہ کے بعد سپیریئر کالج کی ٹیم نے ٹورنامنٹ کی فاتح ٹیم ہونے کا اعزاز حاصل کیا، طالبات نے خواتین کےلئے کھیلوں کے انعقاد پر خوشی کا اظہار کیا کیونکہ تعلیم کے ساتھ ساتھ جسمانی طور پر مضبوط ہونا بھی ضروری ہے۔