طویل انتظار ختم، پاکستان انگلینڈ کی میزبانی کیلئے تیار، ٹی 20 سیریز کا شیڈول جاری

Published On 02 August,2022 02:39 pm

لاہور: (دنیا نیوز) شائقین کرکٹ کے بڑی خوشخبری، پاکستان کرکٹ بورڈ نے 17 سال بعد اپنی سرزمین پر انگلینڈ کی میزبانی کا شیڈول جاری کر دیا۔

دونوں ٹیموں کے مابین 7 ٹی 20 انٹرنیشنل میچز کی سیریز 20 ستمبر سے 2 اکتوبر تک کراچی اور لاہور میں کھیلی جائے گی، تاریخی سیریز کی میزبانی کراچی اور لاہور کریں گے۔

سیریز کے ابتدائی چار میچز 20، 22، 23 اور 25 ستمبر کو نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلے جائیں گے جبکہ بقیہ تین میچز کے لیے 28 ، 30 ستمبر اور 2 اکتوبر کو قذافی سٹیڈیم لاہور میں میدان لگے گا۔

ٹی 20 سیریز کے تمام میچز پاکستانی وقت کے مطابق شام 7:30 بجے شروع ہوں گے، ٹی 20 کے بعد دونوں سائیڈز 3 ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کھیلنےکے لیے دوبارہ دسمبر میں مد مقابل آئیں گی۔
 

Advertisement