لاہور: (ویب ڈیسک) ساتویں اور فیصلہ کن ٹی20 میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو 67 رنز کی عبرتناک شکست دے کر سیریز 4،3 سے اپنے نام کرلی۔
قذافی سٹیڈیم میں کھیلے گئے ٹی 20 سیریز کے فائنل میچ میں قومی ٹیم کی کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر انگلینڈ کے قائد معین علی کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔
— England Cricket (@englandcricket) October 2, 2022
پاکستان اننگز
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) October 2, 2022
210 رنز ہدف کے تعاقب میں قومی ٹیم کی جانب سے انتہائی ناقص بیٹنگ کا مظاہرہ کیا گیا، کپتان بابر اعظم صرف 4 رنز بناکر کرس ووکس کی گیند پر ہیری بروک کو کیچ دے بیٹھے جبکہ محمد رضوان 1 رن پر ریسے ٹاپلے کے ہاتھوں کلین بولڈ ہوئے۔
پاکستان کی جانب سے تیسرے آؤٹ ہونے والے بیٹر افتخار احمد تھے جو کہ 19 رنز بناکر ڈیوڈ ویلے کی گیند پر فل سالٹ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے، خوشدل شاہ نے 1 چوکے اور 1 چھکے کی مدد سے 25 گیندوں پر 27 رنز بنائے اور عادل رشید کی گیند پر فل سالٹ کو کیچ دے بیٹھے۔
آصف علی ایک مرتبہ پھر قومی ٹیم کو سہارا دینے میں ناکام رہے اور صرف 7 رنز بناکر کرس ووکس کی گیند پر ریسے ٹاپلے کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے، محمد نواز نے 9 رنز بنائے اور سیم کرن کا شکار بنے۔
محمد وسیم جونیئر صرف 5 رنز بناسکے جبکہ پاکستان کی جانب سے شان مسعود نے سب سے زیادہ 1 چھکے اور 4 چوکوں کی مدد سے 43 گیندوں پر 56 رنز کی اننگز کھیلی، وہ کرس ووکس کی گیند پر عادل رشید کو کیچ دے بیٹھے
اس طرح گرین شرٹس نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹ کے نقصان پر 142 رنز بنائے، حارث رؤف اور محمد حسنین 5 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔
فاتح ٹیم کی جانب سے کرس ووکس نے 3، ڈیوڈ ویلے نے 2، عادل رشید ، سیم کرن اور ریسے ٹاپلے نے ایک، ایک وکٹ اپنے نام کی۔
انگلینڈ اننگز
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) October 2, 2022
مہمان ٹیم کی جانب سے فل سالٹ اور الیکس ہیلز نے اننگز کا آغاز کیا جبکہ پاکستان کے محمد نواز نے پہلا اوور کرایا اور 12 رنز دیئے۔
الیکس ہیلز اور فل سالٹ نے جارحانہ بلے بازی سے اننگز کا آغاز کیا تاہم ہیلز 3 چوکوں کی مدد سے 13 گیندوں پر 18 رنز بناکر محمد حسنین کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوگئے۔
دوسرے آؤٹ ہونے والے بیٹر فل سالٹ تھے جنہوں نے 3 چوکوں کی مدد سے 12 گیندوں پر 20 رنز بنائے اور محمد حسنین کی اگلی ہی گیند پر رن آؤٹ ہوگئے، بین ڈکٹ نے 1 چھکے اور 3 چوکوں کی مدد سے 19 گیندوں پر 30 رنز بنائے اور انہیں افتخار احمد کی گیند پر وکٹ کیپر محمد رضوان نے رن آؤٹ کیا۔۔
اس طرح انگلینڈ نے 20 اوورز میں 3 وکٹ کے نقصان پر 209 رنز بنائے، ڈیوڈ ملان 3 چھکوں اور 8 چوکوں کی مدد سے 47 گیندوں پر 78، ہیری بروک 4 چھکوں اور 1 چوکے کی مدد سے 29 گیندوں پر 46 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔
پاکستان کی جانب سے محمد حسنین نے ایک وکٹ حاصل کی جبکہ دو کھلاڑی رن آؤٹ ہوئے، گرین شرٹس کی جانب سے انتہائی ناقص فیلڈنگ کا مظاہرہ کیا گیا، کپتان بابر اعظم نے 2 اور محمد وسیم جونیئر نے ایک کیچ ڈراپ کیا۔
پاکستان پلیئنگ الیون
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) October 2, 2022
انگلینڈ کے خلاف آخری ٹی 20 انٹرنیشنل میچ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم میں چار تبدیلیاں کی گئیں، وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان، خوشدل شاہ، فاسٹ باؤلرز حارث رؤف اور محمد حسنین کی فائنل الیون میں واپسی ہوئی جبکہ محمد حارث، حیدر علی، عامر جمال اور شاہنواز دھانی کو آرام دیا گیا تھا۔
پلیئنگ الیون میں کپتان بابر اعظم، نائب کپتان شاداب خان، محمد رضوان، شان مسعود، افتخار احمد، آصف علی، خوشدل شاہ، محمد نواز، محمد وسیم جونیئر، حارث رؤف اور محمد حسنین شامل تھے۔
انگلینڈ پلیئنگ الیون
— England Cricket (@englandcricket) October 2, 2022
فائنل ٹی 20 الیون میں کپتان معین علی، الیکس ہیلز، ڈیوڈ ملان، بین ڈکٹ، ہیری بروک، سیم کرن، کرس ووکس، ڈیوڈ ویلے، عادل رشید اور ریسے ٹاپلے شامل تھے۔
مین آف دی میچ/ سیریز
47 گیندوں پر 78 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلنے والے ڈیوڈ ملان کو میچ جبکہ مجموعی طور پر 238 رنز بنانے پر ہیری بروک کو سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔