پاک انگلینڈ ٹیسٹ سیریز: شاہین آفریدی باہر، حارث رؤف کا ڈیبیو ہوگا

Published On 14 November,2022 10:59 am

لاہور: (ویب ڈیسک) قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل میں دوبارہ گھٹنے کی انجری کا شکار ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق شاہین آفریدی پاکستان انگلینڈ سیریز کے ٹیسٹ سکواڈ میں شامل نہیں ہوں گے اور وطن واپسی پر ان کے سکین ہوں گے، پاکستان انگلینڈ ٹیسٹ سیریز کیلئےقومی سکواڈ کیلئے مشاورت رواں ہفتے ہوگی۔

دوسری جانب فاسٹ بولر حارث رؤف انگلینڈ کے خلاف سیریز میں ڈیبیو کریں گے جبکہ فاسٹ بولر محمد عباس کی بھی ٹیسٹ سکواڈ میں شمولیت پر مشاورت زیر غور ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سپنر ابرار احمد کو بھی ٹیسٹ سکواڈ میں شامل کئے جانے کا امکان ہے جبکہ وکٹ کیپر سرفراز احمد کا ٹیسٹ سکواڈ میں جگہ برقرار رکھنا مشکل ہے۔
 

Advertisement