میچ کو بچانا ہی سب سے پہلی ترجیح ہے: سلمان علی آغا

میچ کو بچانا ہی سب سے پہلی ترجیح ہے: سلمان علی آغا

پریس کانفرنس کرتے ہوئے سلمان علی آغا نے کہا کہ مینجمنٹ کہتی ہے جیسے آپ کو آسانی ہے ویسے ہی کھیلو۔ میں نے بھی کوشش کی جیسے بہتر ہو ویسے ہی کھیلوں۔ ہمارے کیمپ میں یہی بات چل رہی ہے اس میچ کو جیتنا ہے۔

سلمان علی آغا نے مزید کہا کہ بولنگ شروع کی تھی تو کوشش تھی کم ازکم رنز دیے جائیں۔ انگلینڈ کو بھی کریڈٹ دینا پڑے گا وہ اچھی کرکٹ کھیل رہے ہیں۔ مہمان ٹیم جیسی کرکٹ کھیل رہی تھی ان سے ایسی گیم متوقع ہے۔

اظہر علی کی حوالے سے ٹیم منیجر کا کہنا تھا کہ اظہر علی کی انگلی زخمی ہے۔ انکو ایکسرے کے لیے لے جایا جارہا ہے۔ان کے حوالے سے مزید کوئی انفارمیشن آئے گی تو ہم شئیر کریں گے۔