دوسرا ٹیسٹ میچ، پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیمیں ملتان پہنچ گئیں

Published On 06 December,2022 04:34 pm

ملتان: (دنیا نیوز) انگلینڈ اور پاکستان کے ٹیسٹ سکواڈز خصوصی طیارے کےذریعے ملتان پہنچ گئے۔

دونوں ٹیمیں چارٹر فلائٹ پی کے 6681 کے ذریعے اسلام آباد ائیرپورٹ سے ملتان پہنچیں۔

ملتان میں دھند کے باعث فلائیٹ تین گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئی، خصوصی طیارے نے ٹیموں کو لے کر 11بجے روانہ ہوناتھا اور ائیرکنٹرول ٹاور نے 2 بج کر 40 منٹ پر ٹیک آف کی کال دی۔

یاد رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ ملتان میں 9 دسمبر سےکھیلا جائےگا۔
 

Advertisement