دوسرے ٹیسٹ سے قبل فاسٹ باؤلر نسیم شاہ بھی انجری کا شکار

دوسرے ٹیسٹ سے قبل فاسٹ باؤلر نسیم شاہ بھی انجری کا شکار

قومی فاسٹ باؤلر نسیم شاہ کندھے کی انجری کے سبب آج پریکٹس سیشن میں باؤلنگ کرنے بھی نہیں آئے، انجری کی وجہ سے نسیم شاہ کی دوسرے ٹیسٹ میں شرکت بھی مشکوک ہو گئی ہے۔

واضح رہے پہلے ٹیسٹ میچ کے دوران فاسٹ باؤلر حارث رؤف بھی انجری کا شکار ہو گئے تھے جس کی وجہ سے وہ دوسرا ٹیسٹ نہیں کھیل پائیں گے، ٹیسٹ سیریز کا دوسرا میچ کل سے ملتان میں شروع ہو گا۔