ملتان ٹیسٹ کے حوالے سے شاہد آفریدی کا دلچسپ ٹوئٹ

ملتان ٹیسٹ کے حوالے سے شاہد آفریدی کا دلچسپ ٹوئٹ

بوم بوم آفریدی نے میچ دیکھتے ہوئے ایک تصویر شیئر کی اور ٹیسٹ میچ سے متعلق سوال کیا کہ  لال گیند سے ون ڈے میچ اور کون دیکھ رہا ہے؟ ۔

سابق کپتان نے اپنی ٹوئٹ میں دونوں ٹیموں کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ اب تک انگلینڈ کی ٹیم نے بہترین آغاز کیا ہے لیکن دیکھیں سپنرز کھیل میں کچھ فرق ڈال سکتے ہیں۔

شاہد آفریدی نے ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ میری دعا ہے پاکستان یہ میچ جیتے تاکہ سیریز زندہ رہے۔

خیال رہے ملتان میں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ جاری ہے جس میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔