جیمز اینڈرسن نوجوان کرکٹرز کیلئے رول ماڈل ہیں : مارکوس ٹریسکوتھک

Published On 12 December,2022 04:18 am

ملتان : (ویب ڈیسک ) انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ مارکوس ٹریسکوتھک نے ملتان ٹیسٹ میں دونوں ٹیموں کی کامیابی کا امکان 50 ،50 قرار دے دیا۔

ملتان ٹیسٹ کے تیسرے روز کے اختتام کے بعد سٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انگلش اسسٹنٹ کوچ مارکوس ٹرسکوتھک نے کہا کہ انگلش ٹیم پرامید ہے کہ ہم پاکستان کی باقی 6 وکٹیں حاصل کر کے سیریز اپنے نام کرلیں گے۔

انہوں نے کہا کہ دوسرے میچ کے تینوں روز کھیل کا پہلا سیشن بولرز کیلئے بہت مددگار رہا اس لئے ہم کوشش کریں گے پہلے سیشن کا فائدہ اٹھاتے ہوئے کامیابی حاصل کر سکیں۔

جیمز اینڈرسن کی پرفارمنس بارے ٹریسکوتھک نے کہا کہ اینڈرسن عمر کے اس حصے میں بھی بہت زبردست پرفارم کر رہےہیں اور وہ نوجوان کھلاڑیوں کیلئے رول ماڈل ہیں۔
 

Advertisement