کراچی ٹیسٹ کے دوران اظہر علی کے اعزاز میں تقریب، سونیئر پیش کیا

کراچی ٹیسٹ کے دوران اظہر علی کے اعزاز میں تقریب، سونیئر پیش کیا

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے جا رہے سیریز کے آخری ٹیسٹ میچ میں کھانے کے وقفے کے دوران ہونے والی تقریب میں رمیز راجا نے اظہر علی کو سونیئر پیش کیا۔

اس موقع رمیز راجا کا کہنا تھا کہ اظہر علی پاکستان کے اصل ہیرو رہے ہیں، ان کی خدمات پر مشکور ہوں جبکہ اظہر علی نے کہا کہ تمام ساتھی میرے ساتھ بھائیوں کے طرح کھیلے۔

اس موقع پر اظہر علی کی فیملی بھی کراچی نیشنل سٹیڈیم میں موجود تھی۔

واضح رہے کہ اپنے کیریئر کا آخری میچ کھیلنے والے اظہر علی کراچی ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں 45 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ہیں۔