کوشش تھی دونوں طرف سوئنگ کروں: انگلش سپنر ریحان احمد

کوشش تھی دونوں طرف سوئنگ کروں: انگلش سپنر ریحان احمد

کراچی ٹیسٹ کے پہلے دن کے اختتام پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ریحان احمد نے کہا کہ اس ٹیسٹ کا حصہ بننے پر خوش ہوں، پاکستان کی زمین بہت ذرخیز ہے، پاکستان کیلئے فخر کی بات ہے کہ پاکستانی دوسرے ملکوں سے بھی کھیل رہے ہیں۔

انگلش لیگ سپنر ریحان احمد نے کہا کہ انگلینڈ ٹیم کی نماٸندگی بہترین تجربہ ہے، ٹیم مینجمنٹ نےمجھے بیک کیا، میں ثقلین مشتاق کے ساتھ کام کرنا پسند کروں گا، اتنی کم عمر میں انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنا شاندار تجربہ ہے، شین وارن سے جب ملا تھا ان سے اچھی ٹپس ملی تھی۔