یہ ٹوٹل برا نہیں، بابر وکٹ پر رہتے تو 400 رنز کرسکتے تھے: ثقلین مشتاق

یہ ٹوٹل برا نہیں، بابر وکٹ پر رہتے تو 400 رنز کرسکتے تھے: ثقلین مشتاق

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ثقلین مشتاق نے کہا کہ ہم اس اننگ میں مزید بہتر کرسکتے تھے، بابر کا آٶٹ ہونا پاکستان کیلئے اچھا نہیں تھا، بابر وکٹ پر رہتے تو 400 رنز کرسکتے تھے، یہ ٹوٹل برا نہیں ہے۔

ہیڈ کوچ کا کہنا تھا کہ انگلینڈ اپنے طریقے سے ہی کھیلے گا، ہمیں اچھی بولنگ کرنی ہے، یہ پچ وقت کے ساتھ مزید سلو ہوگی، مارک ووڈ شاٹ بال سے آؤٹ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بلے باز مثبت سوچ کے ساتھ کھیل رہے ہیں، اگر مثبت سوچ کے ساتھ وکٹیں جارہی ہیں تو مجھے مسٸلہ نہیں، رضوان جس گیند پر آؤٹ ہوٸے اس پر چھکا بھی لگ سکتا تھا۔