کراچی: (ویب ڈیسک) انگلش بیٹرہیری بروک نے کراچی ٹیسٹ میں سنچری اسکور کر کے انگلینڈ کا 125 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا۔
جارح مزاج مڈل آرڈر بیٹر ہیری روک ابتدائی 6 اننگز میں سب سے زیادہ رنز کرنے والے انگلش بیٹر بن گئے۔
کمار رنجیت سنجی نے 1897 میں ابتدائی 6 اننگز میں 418 رنز کیے تھے لیکن ہیری بروک پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز کی 5 اننگز میں اب تک 465 رنز اسکور کر چکے ہیں، ہیری بروک نے کراچی ٹیسٹ میں 50 واں رن لےکر ریکارڈ اپنے نام کیا۔
یاد رہے مجموعی طور پر ابتدائی 6 اننگز میں سب سے زیادہ رنز کا ریکارڈ بھارت کے ونود کامبلی کے پاس ہے جنہوں نے ابتدائی 6 ٹیسٹ اننگز میں 669 رنز اسکور کیے تھے۔