محمد عامر بولنگ اٹیک میں کراچی کنگز کو لیڈ کریں گے : شعیب ملک

Published On 10 February,2023 03:18 am

لاہور : ( ویب ڈیسک ) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل ) کی فرنچائز کراچی کنگز کے آل راؤنڈر شعیب ملک نے کہا ہے کہ محمد عامر ایک اچھے باؤلر ہیں، انہوں نے پاکستان کے لیے بہت سے میچز جیتے ہیں اور وہ باؤلنگ اٹیک میں کراچی کنگز کو لیڈ کریں گے۔

پی ایس ایل 8 کی ٹرافی کی رونمائی کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے شعیب ملک کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس کوالٹی سپنرز ہیں، عماد وسیم اور ان کے ساتھ تبریز شمسی اور عمران طاہر ہیں، باؤلنگ ہماری اچھی ہے لیکن ہمیں وکٹیں لینی پڑیں گی اور تسلسل کے ساتھ پرفارم کرنا پڑے گا۔

آل راؤنڈر نے کہا کہ کراچی کنگز کا کمبی نیشن اچھا ہے، دوسری ٹیموں کا بھی کمبی نیشن بہت اچھا ہے، ایونٹ کے شروع اور وسط میں جو ٹیم کلک کرے گی اس کے جیتنے کے زیادہ امکانات ہیں، میرا کراچی کے لیے پہلا سال ہے اور میں پوری کوشش کروں گا کہ اپنا بہترین دوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ شالیمار گارڈن جیسی جگہوں پر ہی ٹرافی کی رونمائی ہونی چاہیے اس جگہ کا انتخاب کرنے کا کریڈٹ سب کو جاتا ہے۔ 

Advertisement