حارث رؤف نے ملتان میں لاہور قلندرز کے سکواڈ کو جوائن کرلیا

Published On 11 February,2023 04:32 pm

ملتان: (دنیا نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے معروف فاسٹ باؤلر حارث رؤف نے ملتان میں لاہور قلندرز کے سکواڈ کو جوائن کرلیا۔

حارث رؤف آج سکواڈ کے ہمراہ ٹریننگ سیشن میں حصہ لیں گے، جارح مزاج بیٹر فخر زمان اور عبداللہ شفیق پہلے ہی ملتان میں لاہور قلندرز کے سکواڈ کو جوائن کر چکے ہیں۔

لاہور قلندرز کا سکواڈ شام 4:30 سے رات 8 بجے تک ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں ٹریننگ کرے گا۔

 

Advertisement