ملتان: (دنیا نیوز) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز لاہور قلندرز کے ہیڈ کوچ عاقب جاوید نے کہا ہے کہ لاہور قلندرز کی طاقت اس کی باؤلنگ ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عاقب جاوید نے کہا کہ ملتان کرکٹ سٹیڈیم سب سے بہترین سٹیڈیم ہے، لوگوں کو پی ایس ایل دیکھنے کا موقع ملے گا، ملتان کے لوگ اپنی ٹیم کو سپورٹ کرنے آئیں گے۔
انہوں نے کہا ٹیموں میں کوئی فرق نہیں ہے، 2020ء میں ہماری ٹیم مکمل ہوگئی تھی، اس بار ہم نئے باؤلر اور کیپر بھی لائے ہیں، اب دیکھنا ہے ملتان سلطانز کو سپورٹ زیادہ ملتی ہے یا لاہور قلندر کو۔
عاقب جاوید کا مزید کہنا تھا کہ محمد عامر کی بی پی ایل میں باؤلنگ سپیڈ پر شک ہے، بی پی ایل میں باؤلنگ سپیڈ معمول سے زیادہ لگ رہی تھی۔