پی ایس ایل 8: دھانی کے بعد کراچی کنگز کے میر حمزہ بھی انجری کا شکار

Published On 15 February,2023 09:29 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کنگز کے فاسٹ بولر میر حمزہ انگلی میں فریکچر کے سبب اگلے میچز میں دستیاب نہیں ہونگے۔

فرنچائز کے ترجمان نے میر حمزہ کی انجری کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ میڈیکل رپورٹ کے مطابق فاسٹ بولر کی انگلی میں فریکچر ہے۔

گزشتہ روز میرحمزہ کراچی کنگز اور پشاور زلمی کے درمیان کھیلے جانے والے میچ کے دوران گیند لگنے سے زخمی ہوگئے تھے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ملتان سلطانز کے فاسٹ بولر شاہ نواز دہانی بھی انگلی کے فریکچر کی وجہ سے پی ایس ایل کے رواں سیزن سے باہر ہوگئے ہیں۔
 

Advertisement