کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑیوں کی کینسر سے متاثرہ بچوں سے ملاقات

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑیوں کی کینسر سے متاثرہ بچوں سے ملاقات

پی ایس ایل کی فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے ٹیم کے کھلاڑیوں کے ساتھ کینسر سے متاثرہ بچوں سےکراچی میں ملاقات کی۔

اس موقع پر سرفرازاحمد کے ہمراہ آل راؤنڈر محمد نواز، محمد حفیظ، افتخار احمد اور فاسٹ باؤلر نسیم شاہ بھی موجود تھے۔

بچوں نے اپنے درمیان سٹار کرکٹرزکو دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا، کھلاڑیوں سے بات چیت کی، تصویریں بنوائیں اور آٹو گراف لیے، کھلاڑیوں نے بچوں کو دستخط شدہ بلے اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی شرٹس بھی دیں۔