زلمی کیخلاف شاندار بیٹنگ، قلندرز کا فخر کیلئے پلاٹ اور آئی فون کے تحفے کا اعلان

زلمی کیخلاف شاندار بیٹنگ، قلندرز کا فخر کیلئے پلاٹ اور آئی فون کے تحفے کا اعلان

ترجمان لاہور قلندرز کے مطابق سی او او لاہور قلندرز ثمین رانا نے ٹیم میٹنگ میں فخر زمان کو تحفہ دیا، فخر زمان کو آئی فون بھی انعام میں دیا گیا۔

ثمین رانا کا کہنا ہے کہ پشاور زلمی کے خلاف میچ میں فخر زمان نے غیر معمولی پرفارمنس سے اپنا حق لیا ہے، فخر زمان کو اس تحفے کا بہت انتظار تھا، اس طرح کی پرفارمنس جو بھی دے گا لاہور قلندرز فیملی انعامات دینے کا سلسلہ جاری رکھے گی۔

اس موقع پر ثمین رانا کی طرف سے مین آف دی میچ شاہین آفریدی کے لیے بھی کیش پرائز کا اعلان کیا گیا، شاہین شاہ افریدی کو اس سے پہلے پلاٹ بھی انعام میں ملا تھا جو انہوں نے نوجوان جلات خان کو دے دیا تھا۔