پی ایس ایل 8: خواتین کے نمائشی میچ میں 10 غیر ملکی کرکٹرز ایکشن میں ہونگی

پی ایس ایل 8: خواتین کے نمائشی میچ میں 10 غیر ملکی کرکٹرز ایکشن میں ہونگی

نمائشی میچز کیلئے ہر ٹیم میں زیادہ سے زیادہ 4 یا کم سے کم 3 غیر ملکی کھلاڑی پلیئنگ الیون میں شامل ہوں گی۔

نمائشی میچز میں آسٹریلیا، انگلینڈ، جنوبی افریقا، آئرلینڈ، بنگلہ دیش، سری لنکا اور نیوزی لینڈ کی پلیئرز پاکستان آئیں گی، ہر ٹیم کیلئے ایک ایمرجنگ یا انڈر 19 ٹیم کی کھلاڑی کو پلیئنگ الیون میں شامل کرنا ضروری ہوگا۔

پاکستان آنے والی غیر ملکی کھلاڑیوں میں آسٹریلیا کی ٹیس فلنٹوف، انگلینڈ کی مایا بوچر، ٹیمی بیمانٹ، ڈانی ویاٹ اور لارین ون فیلڈ ہل پاکستان آرہی ہیں، جنوبی افریقا کی لاؤرا وولوارڈٹ اور آئرلینڈ کی لاؤرا ڈیلینی بھی پاکستان آئیں گی۔