راولپنڈی: (دنیا نیوز) جیسن روئے کی جارحانہ اننگز کی بدولت کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے شاندار مقابلے کے بعد پشاور زلمی کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے جیسن روئے نے پی ایس ایل تاریخ کی دوسری تیز ترین سنچری بنائی، انہوں نے 63 گیندوں پر 5 چھکوں 20 چوکوں کی مدد سے ناقابل شکست 145 رنز بنائے، گلیڈی ایٹرز نے 241 رنز کا ہدف 19 ویں اوور کی دوسری بال پر عبور کر لیا۔
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 8, 2023
گلیڈی ایٹرز کی پہلی وکٹ 41 رنز پر مارٹن گپٹل کی گری جنہوں نے 21 رنز بنائے، ول سمیڈ 26 رنز بنا کر پویلین لوٹے، وہاب ریاض اور مجیب الرحمان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
پاکستان سپر لیگ 8 کے 25 ویں میچ میں پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 8, 2023
پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم کی شاندار سنچری کی بدولت پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کیلئے 241 رنز کا ہدف دیا۔
صائم ایوب 74 رنز بنا کر ڈیوین پریٹوریس کی بال پر محمد نواز کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے جبکہ بابر اعظم نے پی ایس ایل کی پہلی سنچری بناتے ہوئے 65 گیندوں پر 115 رنز کی اننگز کھیلی جس کی بدولت پشاور زلمی نے مقررہ 20 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 240 رنز بنائے۔
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 8, 2023
پشاور زلمی سکواڈ
کپتان بابر اعظم، وکٹ کیپر محمد حارث، صائم ایوب، ٹام کوہلر کیڈمور، حسیب اللہ، روومین پاول، عامر جمال، وہاب ریاض، عظمت اللہ عمر زئی، ارشد اقبال، مجیب الرحمان۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سکواڈ
نائب کپتان محمد نواز، مارٹن گپٹل، جیسن روئے، ول سمیڈ، افتخار احمد، محمد حفیظ، عمر اکمل، ڈیوین پریٹوریس، محمد حسنین، نسیم شاہ، ایمل خان۔