محمد رضوان نے پی ایس ایل کا منفرد اعزاز اپنے نام کرلیا

محمد رضوان نے پی ایس ایل کا منفرد اعزاز اپنے نام کرلیا

ملتان سلطان کے رضوان کے پی ایس ایل 8 میں 500 رنز مکمل ہوگئے ہیں، ملتان سلطانز کے کپتان نے 11 ویں اننگز میں 500 رنز مکمل کیے۔

محمد رضوان نے مسلسل تین ایڈیشنز میں پانچ ، پانچ سو رنز بنائے اور وہ پی ایس ایل کے تین ایڈیشنز میں پانچ، پانچ سو رنز کرنے والے پہلے پلیئر بن گئے ہیں۔

رضوان نے پی ایس ایل 6 میں 500 اور پی ایس ایل 7 میں546 رنز بنائے تھے۔