لاہور: (ویب ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹیم آف دی پی ایس ایل 8 کا اعلان کردیا، لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی کو ٹیم کا کپتان نامزد کردیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں پی ایس ایل 8 کیلئے 12 رکنی ٹیم کا اعلان کیا، سکواڈ میں ملتان سلطانز کے 5 ،پشاور زلمی کے 3، لاہور قلندرز کے 2 جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ اور کراچی کنگز کا ایک ایک کھلاڑی شامل ہے۔
HBL PSL 8 TEAM OF THE TOURNAMENT
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 19, 2023
Read more: https://t.co/nv1X5NUcZR#SabSitarayHumaray l #HBLPSL8 pic.twitter.com/gvaLJf2QqX
ملتان سلطانز کے محمد رضوان، ریلی روسو، کیرن پولارڈ،عباس آفریدی اور احسان اللہ، پشاور زلمی کے بابراعظم، محمد حارث، صائم ایوب، لاہور قلندرز کے شاہین شاہ آفریدی اور راشد خان شامل ہیں۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کے اعظم خان اور کراچی کنگز کے عماد وسیم ٹیم کا حصہ ہیں جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا کوئی کھلاڑی اسکواڈ میں شامل نہیں ہے، ٹیم آف دی پی ایس ایل کا انتخابات ہارون رشید، بازید خان، ڈیرن گنگا، نک نائٹ اور ثنا میر پر مشتمل خود مختار پینل نے کیا ہے۔