قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کو ستارہ امتیاز سے نواز دیا گیا

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کو ستارہ امتیاز سے نواز دیا گیا

گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے بابر اعظم کو ستارہ امتیاز کا میڈل پہنایا، 28 سالہ قومی کرکٹر یہ اعزاز حاصل کرنے والے پاکستان کے کم عمر ترین کھلاڑی بن گئے ہیں، اس سے پہلے یہ اعزاز سابق کپتان سرفراز احمد کے پاس تھا۔

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتانوں میں سے مصباح الحق، یونس خان، شاہد آفریدی، جاوید میانداد اور انضمام الحق کو بھی ستارہ امتیاز مل چکا ہے۔