آسٹریلوی بیٹر سٹیو سمتھ نے پی ایس ایل کھیلنے کی خواہش کا اظہار کر دیا

Published On 11 April,2023 03:44 pm

کینبرا: (دنیا نیوز) آسٹریلوی بیٹر سٹیو سمتھ نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کھیلنے کی خواہش کا اظہار کر دیا۔

پی ایس ایل کی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے آسٹریلوی کرکٹر سٹیو سمتھ بھی پاکستانی ٹی ٹوئنٹی لیگ کھیلنے کیلئے بے تاب ہیں۔

سٹیو سمتھ نے پی ایس ایل کھیلنے کی خواہش کا اظہار اپنے انسٹاگرام پر سوال و جواب کے سیشن میں اس وقت کیا جب ایک صارف کی جانب سے ان سے پاکستانی ٹی ٹوئنٹی لیگ سے متعلق سوال کیا گیا۔

صارف کے سوال کا جواب دیتے ہوئے آسٹریلوی کرکٹر نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ پی ایس ایل واقعی ایک شاندار ٹورنامنٹ ہے، میں اس میں شرکت کرنا پسند کروں گا۔ 

Advertisement