شاہینز زمبابوے میں ون ڈے سیریز ہارنے پر مایوس، مستقبل کیلئے پرعزم

Published On 29 May,2023 03:39 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان شاہینز زمبابوے میں ون ڈے سیریز ہارنے پر مایوس مگر مستقبل کے حوالے سے پراعتماد ہیں۔

زمبابوے سلیکٹ کیخلاف ون ڈے سیریز میں 4-2 سے ناکامی پر پاکستان شاہینز کے ہیڈ کوچ اور سابق پیسر اعزاز چیمہ نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے اپنے نوجوان پلیئرز پر فخر ہے، 2 چار روزہ میچز میں مہران ممتاز، عمیر بن یوسف، محمد حریرہ اور حسیب اللہ نے شاندار پرفارمنس پیش کی، تاہم ون ڈے سیریز میں ہمیں مایوسی ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ ہم اپنی خامیوں کا جائزہ لیں گے اور ان پر محنت کرکے اپنی ٹیم کو مضبوط بنانے کی کوشش کریں گے، مجموعی طور پر زمبابوے کا یہ ٹور ہمارے لیے بہت کارآمد رہا، ہم اپنی نیشنل ٹیم کے لیے باصلاحیت پلیئرز کو تیار کرنے میں کافی حد تک کامیاب رہے ہیں۔

واضح رہے کہ زمبابوے کا ٹور مکمل کرنے کے بعد شاہینز نے اپنے وطن واپسی کی راہ لے لی ہے۔