افغانستان نے ورلڈ کپ کیلئے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کردیا

Published On 13 September,2023 06:29 pm

کابل: (ویب ڈیسک) افغانستان نے آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ کیلئے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا۔

افغانستان کرکٹ بورڈ نے اپنے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر بیان جاری کرتے ہوئے رواں سال بھارت میں ہونے والے آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ کے لیے سکواڈ کا اعلان کیا، حشمت اللہ شاہدی افغان ٹیم کی قیادت کریں گے۔

دیگر کھلاڑیوں میں رحمان اللہ گرباز، ابراہیم زدران، ریاض حسن، رحمت شاہ، نجیب اللہ زدران، محمد نبی،اکرام علی خیل، عظمت اللہ عمرزئی، راشد خان، مجیب الرحمان، نور احمد، فضل الحق فاروقی، عبدالرحمان اور نوین الحق شامل ہیں۔

اس کے علاوہ گلبدین نائب، شراف الدین اشرف اور فرید احمد کو ریزرو کھلاڑیوں میں رکھا گیا ہے۔

واضح رہے کہ آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ رواں سال اکتوبر میں بھارت میں کھیلا جائے گا، ایونٹ کا آغاز 5 اکتوبر سے دفاعی چیمپئن انگلینڈ اور فائنلسٹ نیوزی لینڈ کے درمیان احمد آباد میں ہوگا۔