بارش نے پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کو ایشین گیمز کے سیمی فائنل میں پہنچا دیا

Published On 21 September,2023 01:40 pm

ہانگزو: (دنیا نیوز) چین کے شہر ہانگزو میں ہونے والے 19 ویں ایشین گیمز کے خواتین کرکٹ ایونٹ میں پاکستان اور انڈونیشیا کی ٹیموں کے درمیان کوارٹر فائنل میچ بارش کی وجہ سے ممکن نہ ہو سکا۔

پاکستان کی خواتین کرکٹ ٹیم نے بہتر سیڈنگ کی بنیاد پر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔

بھارت نے بھی سیمی فائنل میں جگہ بنا لی ہے جبکہ دو کوارٹر فائنلز جمعے کے روز کھیلے جائیں گے، جس میں سری لنکا کا مقابلہ تھائی لینڈ سے جبکہ بنگلادیش کی ٹیم ہانگ کانگ سے مقابلہ کرے گی۔

واضح رہے کہ پاکستان ایشین گیمز کے خواتین کرکٹ مقابلوں کا دفاعی چیمپئن ہے، اس نے 2010 اور 2014 کے ایشین گیمز ویمن کرکٹ ایونٹ میں گولڈ میڈل جیتا تھا۔